اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،محمد الفرح نے سعودی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا بندر جدہ ہمارے اہداف میں شامل ہوگا اور ممکن ہے کہ اسے مقبوضہ فلسطین کے بندر ایلات جیسی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑے۔
انہوں نے یمن اور سعودی عرب کی بندرگاہوں، بالخصوص بندر جدہ، کے درمیان جغرافیائی فاصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یمن سے ان بندرگاہوں کا فاصلہ مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں تک فاصلے سے بھی کم ہے۔
الفرح نے یمن کی وارننگز کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی بندرگاہوں کا ملک کے اندرونی علاقوں میں واقع ہونا انہیں حملوں اور نشانہ بننے کے خطرے سے محفوظ نہیں بناتا۔
واضح رہے کہ یمن کی مزاحمت کے حملوں اور محاصرے کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین کی بندر ایلات دو سال تک بند رہی تھی۔
آپ کا تبصرہ